میںتمام کھلاڑیوں سے مختلف ہوں : کرسٹیانو رونالڈو
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پرتگال فٹ بال ٹیم کے کپتان اور ریال میڈرڈ کے سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ ان کے کھیلنے کا سٹائل بالکل مختلف ہے ۔صلاح مجھ سے بالکل مختلف ہے ‘وہ بائیں طرف سے جبکہ میں دائیں طرف سے کھیلتاہوں ۔ میرا قد لمبا جبکہ وہ تھوڑا چھوٹا ہے ۔ میں تو سر کی مدد سے بھی کھیلتاہوں ۔لوگ میرا دوسرے کھلاڑیوں سے موازنہ کرتے ہیں جبکہ میں سب سے مختلف ہوں ۔ صلاح نے چیمپئنز لیگ میں اچھا کھیل پیش کیا مگر آج سب کچھ واضح ہو جائے گا۔