کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن اب ربڑ سٹمپ نہیں بنے گی : ندیم عمر
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) کے سی سی اے کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے والے ندیم عمر نے کہا ہے کہ کراچی کو حقیقی معنوں میں کرکٹ کی نرسری بنایا جائے گا۔ایسوسی ایشن اب ربڑ سٹمپ نہیں بنے گی ۔ پی سی بی پر انحصار کی بجائے اسے مالی طور پر خود کفیل بنایا جائے گا۔