ایف بی آر نے اداکارہ نور کو پراپرٹی، اکاؤنٹس تفصیلات جمع کرانے کیلئے پرسوں تک مہلت دیدی
لاہور( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے اداکارہ نور کو اپنی پراپرٹی اوراکائونٹس کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 28مئی تک کی مہلت دیدی ۔ واضح رہے کہ ایف بی آر اداکارہ نور کے اثاثہ جات اور بینک اکائونٹس کے بارے میں آڈٹ کررہا ہے ۔ اداکارہ نور نے ایف بی آر کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر 10مئی کو ایف بی آر میں پیش ہوکر اپنے اثاثہ جات اور اکائونٹس کی تفصیلات پیش کی تھیں ۔ جس پر ایف بی آر مطمئن نہیں ہوا اور ادکار ہ نور کو اثاثہ جات اورا کائونٹس کی تفصیلات 28مئی تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔