آئن سٹائن جیسی ذہانت نہ سہی اس جیسے بال تو ہیں
شکاگو (نیٹ نیوز) البرٹ آئن آسٹائن جیسی ذہانت بہت کم افراد میں پائی جاتی ہے لیکن ان جیسے بال بھی بندے کو مشہور بنا دیتے ہیں یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والی اس امریکی بچی کو ہی دیکھ لیں جو بے شک البرٹ آئن سٹائن جیسی ذہانت نہ رکھتی ہو لیکن ننھی پری کے ان جیسے بال لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔