شور اور دھواں
مکرمی! دیہاتوں میں گڑ شکر بنانے والی فیکٹریاں ہر محلے میں کم از کم تین چار لگی ہیں ۔ پیڑانجن یا ٹریکٹر پر چلنے والا بیلنا اتنا شور اور آواز دیتا ہے کہ بچے بوڑھے نہ سو سکتے نہ پڑھ سکتے نہ نماز ادا کر سکتے ہیں چومبے سے نکلنے والا سیاہ بھاری دھواں گھروں میں پڑی اشیاءاور برتنوں میں اپنی تہہ جماتاہے۔ وزیر ماحولیات سے اپیل ہے کہ گڑ شکر بنانے والی فیکٹریاں پہلے کی طرح کھیتوں میں نصب کرنے کے اقدامات فرمائے تاکہ بچے ، بوڑھے نزلہ زکام، کھانسی اوردیگر امراض سے بچ سکیں۔(ڈسپنسر فقیر حسین سانگلہ ہل چک36)