پاکستان میں Multiple Sclerosis کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے‘ ڈاکٹر شاہد مختار
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں Multiple Sclerosis کے مریضوںمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مرض میں مبتلا میرض باقاعدہ علاج اور ادویات کے استعمال سے اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزار سکتے ہیں۔ اس امر کا اظہار Multiple Sclerosis کے عالمی دن کے موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر آف نیورالوجی لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر شاہد مختار نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ Multiple Sclerosis نامی بیماری میں مریضوں کی اچانک بینائی ختم ہو جاتی ہے۔ تو بیشتر میرضوں کو ٹانگوں کا فالج ہو جاتا ہے۔ جبکہ کچھ مریض اپنا ذہنی توازن برقرار نہیں رکھ سکتے۔