ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نامزد

26 مئی 2016 (21:55)

 ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نامزد ہو گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نامزدگی کے لئے مطلوبہ مندوبین حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد انہیں صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے مسئلے کو انتہائی حساس اور کشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلیفورنیا میں اپنے انتخابی جلسہ کے دوران شرکاءکو مہاجرین کے مسئلہ پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ میکسیکن شہری رواں سال نومبر میں ان کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست نیو میکسیکو میں ٹرمپ مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے پیش نظر لاس اینجلس کے قریب ایناہیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔