ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا، حکمرانوں کو کرپشن فری قطرے پلانے کی ضرورت ہے، سب کا احتساب چاہتے ہیں: سراج الحق

26 مئی 2016 (21:34)
ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا، حکمرانوں کو کرپشن فری قطرے پلانے کی ضرورت ہے، سب کا احتساب چاہتے ہیں: سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے، حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے، اب یہ اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے نظر آئیں گے، وی آئی پی کلاس نے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے، امیروں اور غریبوں کا علیحدہ علیحدہ پاکستان ہے۔ امیروں کے پاکستان میں ان کا اپنا قانون ہے جبکہ غریبوں کے پاکستان میں تعلیم صحت روزگار کی سہولتیں ہیں نہ کسی کو انصاف ملتا ہے۔ کرپٹ اشرافیہ نے نہ صرف مزدوروں اور کسانوں بلکہ اقلیتوں کے حقوق بھی دبا رکھے ہیں۔ پانامہ لیکس نے حکمرانوں سمیت سب کے چہروں سے نقاب الٹ دیئے ہیں۔ مشترکہ ٹی او آرز کمیٹی جلد اپنا کام مکمل کرے، بلاوجہ تعطل اور تاخیر ی حربے نہیں چلنے دیں گے۔ حمود الرحمن اور ایبٹ آباد جیسا بے اختیار کمشن قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کے دوسرے روز لاہور سے روہڑی کیلئے روانگی سے قبل سٹیشن پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنائب امرا اسداللہ بھٹو، میاں اسلم، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اور سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،حافظ سلمان بٹ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب بلال قدرت بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمارے ٹرین مارچ اور کرپشن فری تحریک کا مقصد ایسے پاکستان کی تعمیر ہے جس میں امیر اور غریب کیلئے تعلیم، صحت اورروز گارکے یکساں مواقع ہوں اور قانون سب کیلئے برابر ہو۔69سال سے پاکستان پر قابض وڈیروں، جاگیر داروں اور سرمایہ داروں نے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ خود کو آسمانی مخلوق سمجھنے والوں نے اپنے لئے عیش و عشرت کا سامان اکٹھا کیا جبکہ عوام کے منہ سے کھانے کا آخری نوالا بھی چھین لیا ہے۔ کرپشن اور کرپٹ عناصر نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان سے پیسہ لوٹ کر پانامہ، لندن، دبئی اور سوئس بنکوں میں منتقل کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، ان کے خلاف لندن تک جا نا پڑا ضرور جائیں گے لیکن انہیں قوم کا پیسہ ہڑپ نہیں کرنے دیںگے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وڈیرہ شاہی، کرپٹ لوگوں، جواریوں، صنعت کاروں اور امریکی ٹولے کی بادشاہت ہے ان کو ملک سے بھگانے کیلئے کراچی ،پشاور، اسلام آباد، لاہور، لندن جانا پڑا ضرور جاﺅں گا۔ ان کی وجہ سے ہر ادارہ مفلوج ہوگیا ہے اداروں میں انصاف ہے نہ تھانہ وتحصیلوں میں غریب عوام کی سنوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز کی مہنگائی نے غریب عوام کو بھوکا مرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔10سال قبل345 یونٹ بجلی کا بل1475روپے تھا لیکن آج345 یونٹ بجلی کا5ہزار سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریب آدمی کرپٹ نہیں ہے بلکہ اقتدار اور اختیارات رکھنے والے کرپٹ ہیں۔ کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں اور صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے ہاتھ کچھ نہیں آتا بلکہ سارا مال کرپٹ لوگ ہضم کرجاتے ہیں۔ غریب کچرے میں اپنا رزق تلاش کرنا ہے جبکہ وزیروں کے کتے اور گھوڑے ائرکنڈیشن میں سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میدان میں نکل چکی ہے اب کرپٹ لوگوں کو کوئی بچا نہیں سکے گا۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کا کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق‘ لیاقت بلوچ‘حافظ سلمان بٹ اور ڈاکٹر سید وسیم اختر کی سربراہی میں ریلوے سٹیشن ساہیوال پہنچا تومقامی قائدین‘چوہدری اکرام الحق‘ ڈاکٹر طاہر سراج‘ ڈاکٹر عبدالقدیر لاشاری ودیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر امیر جماعت سراج الحق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کو کرپشن فری قطرے پلانے کی ضرورت ہے پولیو کی طرح پاکستان اب مزید کرپشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ اگر مجھے کرپشن کے خلاف لندن اور پا نا ما تک جانا پڑا تو مےں جاﺅں گا۔پا نا لےکس کے معا ملے کا اگر کچھ نہ بنا تو اسلام آباد مےں پڑاﺅ ڈالےں گے۔ کوٹ رادھاکشن سے نامہ نگار کے مطابق سےنٹر سراج الحق کا کوٹ رادھاکشن سٹےشن پر ٹرےن مارچ کے استقبال کے لےے آنے والے کارکنوں سے خطاب۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ہم نے تہےہ کرلےا ہے کرپشن کا خاتمہ کرکے رہےں گئے۔ ہم پاکستان کو کرپشن سے پاک پاکستان بنانا چاہتے ہےںاورملک مےں حقےقی جمہورےت کولانا چاہتے ہےں ۔ہم اےسا پاکستان چاہتے ہےں جہاں پر اللہ تعالی کی حاکمےت ہو۔ بہاولپورسے نامہ نگار کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر کرپٹ اشرافیہ حکمران ہے غریب اور زیادہ غریب اور امیر امیر تر ہو رہا ہے عوام کرپٹ نظام کے خاتمہ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے جماعت اسلامی کی حکو مت آئی تو اقلیتوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کو تحفظ دیں گے وہ بہاول پور ریلوے سٹیشن پر کرپشن فری ٹرین مارچ کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے۔اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے عوام کا سمندر حکمرانوں کو بہہ کر لے جائے گا ، پاکستان میں کرپٹ حکمرانوںکے خاتمہ کا وقت قریب آگیا ہے ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ریلوئے اسٹیشن اوکاڑا میں کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کے ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے مرتکب حکمرانوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں۔اسلامی سلطنت میں اسلامی قوانین کا نفاذاور قانون کی حکمرانی اور بالادستی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ وہ چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کے شرکاءاور کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ قصور سےغ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سراج الحق نے کہا کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے کوٹ رادھاکشن ریلوے سٹیشن پہنچنے پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ٹرین مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا۔ بعدازاں کرپشن کیخلاف مارچ روہڑی پہنچ گیا جہاں قیام کے بعد کل مارچ کراچی جائےگا۔