لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل جواد اشرف نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد الیکشن کمشن نے وزیر اعظم کے آئین کے آرٹیکل 63کے تحت کارروائی نہیں کی، وزیراعظم کے خلاف درخواست پر آرٹیکل 63کے کارروائی کرنا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔ الیکشن کمیشن کو پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے الیکشن کمشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024