افغان امن عمل کی کامیابی پر شبہ ہے: صدر اوباما

26 مئی 2016 (19:07)
 افغان امن عمل کی کامیابی پر شبہ ہے: صدر اوباما

 امریکی صدر بارک اوباما نے افغان امن عمل کی کامیابی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امن عمل کی کامیابی پر شبہ ہے۔ ٹوکیو میں جی سیون سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ کسی لبرل ڈیموکریٹک کے طالبان سربراہ منتخب ہونے کی توقع نہیں تھی۔ جمہوری اداروں اور جمہوری عمل کی بالادستی چاہتے ہیں۔ افغانستان میں جمہوری حکومت موجود ہے اسے مضبوط کریں گے۔ طالبان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے تشدد کرتے ہیں۔ شاید طالبان سمجھ لیں وہ دوبارہ افغانستان پر حکومت نہیں کر سکتے۔ داعش کو افغانستان میں پناہ گاہیں بنا کر امریکہ پر حملے نہیں کرنے دیں گے۔ افغانستان میں القاعدہ اور داعش کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔