جعفر حسین نے جی سی یو سے شماریات میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

26 مئی 2016

لاہور( پ ر ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہو سے اسسٹنٹ پروفیسرجعفر حسین نے شماریات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ۔ شعبہ امتحانات نے اسسٹنٹ پروفیسرجعفر حسین کے تحقیقی مقالے کی منظوری کے بعد ان کی پی ایچ ڈی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اسسٹنٹ پروفیسرجعفر حسین نے ڈاکٹر محمد اسلم کی سربراہی میں اپنی تحقیق مکمل کی ۔