ڈرون حملے: امریکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے: مولانا محمد منشاء چشتی

26 مئی 2016
ڈرون حملے: امریکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے: مولانا محمد منشاء چشتی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) معروف دینی سکالر اور جامع فاضل شاہی کے ناظم مولانا محمد منشاء چشتی نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے اور اوباما کی جانب سے آئندہ بھی انہیں جاری رکھنے کا اعلان قابل مذمت ہے عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ امریکہ ، بھارت گٹھ جوڑ ہمیشہ سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہے۔ افغانستان میں سبکی کا بدلہ امریکہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔