پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، گلزار احمد گجر

26 مئی 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،دیہی روڈز پروگرام سے خوشحالی آئی ہے ،وہ ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی سلطانکے چودھری شہزاد نذیر سندھو ،وائس چیئرمین چودھری سعد منظور گجر اور چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر کے ہمراہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے کررہے تھے۔