ملک میں بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے دیوان غلام محی الدین‘ نذیر چوہان

26 مئی 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل دیوان غلام محی الدین نے کہا ہے کہ نواز حکومت کا بوریا بستر جلد گول ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے سوئس بنکوں میں لوٹ مار کا 200 ارب واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے نذیر چوہان نے کہا کہ ن لیگ کے حکومت میں ہر طرف لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔