صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں تقریب

26 مئی 2016

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں ہال روڈ کے تاجروں کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹریڈ ونگ کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے۔ قادری چیمبر ہال روڈ میں منعقدہ تقریب میں چودھری نوید کو صدر ٹریڈرز ونگ ہال روڈ، راحت انور کو جنرل سیکرٹری اور عرفان مشتاق کو سینئر نائب صدر کے عہدے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ہال روڈ بابر محمود، میاں امتیاز، عثمان شیخ، ریحان شاہ، ابرار بٹ، کاشف علی اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔