قانون کی حکمرانی اورگڈ گورننس کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا : رانا نثار راٹھ

26 مئی 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی 161کے رہنماء رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور گڈ گورننس قائم ہوئے بغیر معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ، سفارشی کلچر اور کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔ احکومت ٹی او آرز پر سنجیدہ نہیں، پاکستان مشکل سے دوچار ہے ،پاکستانی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔