فرنچ اوپن:اعصام الحق کی جوڑی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی

26 مئی 2016

پیرس(سپورٹس ڈیسک)فرانس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ میںپاکستان کے اعصام الحق قریشی اورڈینیئل نیسٹر کی جوڑی نے پہلے رائونڈ کا میچ جیت کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اعصام الحق کی جوڑی نے آئی کر وینٹس اور پی لورینزی کی جوڑی کیخلاف سات پانچ اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔امریکی سسٹرز سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کی جوڑی نے جے اوسٹاپنکو اور وائی پوٹنسٹووا کی جوڑی کو چھ دو اور چھ دو سے ہراکر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔برطانیہ کے اینڈی مرے ایم بورگوئے کو چھ دو‘د وچھ ‘چار چھ ‘چھ دو اور چھ تین سے ہراکر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ایس واورنیکا‘جے اسنر‘رچرڈ گیسکوئٹ‘نک کرجیئس ‘کے نیشیکوری بھی تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ومینز سنگلز میں لوسی سفا رووا‘سمانتھا سٹوسربھی تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔عالمی نمبر ایک جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس فرنچ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔ ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے سٹریٹ سیٹس سات چار اور چھ دوسے کامیابی حاصل کی ۔گیبرین موغو روزا ‘سیمونہ ہلیپ اور پیٹرا کویٹووا نے تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سپین کی موغو روزا نے فرانس کی میر ٹیلی جارجس کو ہرایا۔رومانیہ کی سیمونہ ہلیپ نے قازخستان زرینا ڈیاس کو شکست دی۔پیٹرا کویٹووا نے ہسی سو وئی کو ہرایا۔سویتلانہ کوزنٹسووا نے ہیتھرواٹسن زیرکیا۔جاپان کی نومی اوساکانے کروشیا کی میر جانا لوسک بیرونی کو چھ تین ‘چھ تین سے پچھاڑ دیا۔ دفاعی چیمپئن سٹان واورینکا نے پہلے رائونڈ میں جاپان کے ٹارو ڈینئیل کو شکست دیدی۔