دورہ انگلینڈ : 16 رکنی قومی اے کرکٹ ٹیم کا اعلان

26 مئی 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر/نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان اے ٹیم کے 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اے ٹیم دورہ میں تین ملکی ون ڈے سیریز کے علاوہ دو چار روزہ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں میں تین اوپنر شرجیل خان، فخر زمان، جاہد علی، مڈل آرڈر میں سعود شکیل، بابر اعظم، عمر صدیق، عبدالرحمان مزمل، فاسٹ باولرز میں حسن علی، میر حمزہ، محمد عباس، عزیز اﷲ، بلاول بھٹی، آل راونڈر محمد نواز، سپن باولر محمد اصغر اور شاداب خان جبکہ محمد حسن وکٹ کیپر ہونگے۔