نیشنل انڈر17فٹبال چیمپئن شپ سپورٹس بورڈ پنجاب کی 18رکنی ٹیم کا اعلان

26 مئی 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل انڈر17فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے 18رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بدھ کے روز پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں آفیشلزنے تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں سے ٹیم کا انتخاب کیا۔ ٹیم کے کپتان بلال وحید اور نائب کپتان محمد طلحہ نیازہوں گے جبکہ کھلاڑیوں میں مدثر علی، علی معاویہ، محمد عمران، عمیر شیراز، محمد عظیم اقبال، سیف الرحمن، محمد عمیر، حیدر زمان بٹ، محسن منظور، محمد شہباز، زین خالد، امیر حمزہ، تیمور صفدر مسیح، حماد حسین، ایچ احسن اور سفیان شامل ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد وقاص اکبرٹیم کے مینجر، حافظ طاہر محمود کوچ، محمد ساجد اسسٹنٹ مینجر ا ورمحمد فیصل اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ چیمپئن شپ28سے 30مئی تک گلگت بلتستان میںہوگی۔