ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ :پاکستان سیمی فائنل میں بھارت سے ہار گیا

26 مئی 2016

ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک)ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان بھارت سے ہار گیا۔ فائنل بھارت اور ایران کی ٹیموں کے درمیان آج ہوگا۔بھارت کے پنکج ایڈوانی اور ادیتا مہتہ نے پاکستان کے محمد آصف اور اسجد اقبال کو صفر کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں ایران کے امیر سرخوش اور سہیل واحدی نے ملائیشیا کے کین ہو موہ اور کیاک لیونگ لم کو تین صفر سے ہرایا۔پاکستان کی دوٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچی تھیں جس کی وجہ سے ایک فاتح ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔