ریواولمپکس میں برائے نام شرکت نہیں کرنا چاہتی:منہل سہیل

26 مئی 2016
ریواولمپکس میں برائے نام شرکت نہیں کرنا چاہتی:منہل سہیل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی نوجوان شوٹر منہل سہیل ریو ڈی جنیرو اولمپکس میں برائے نام شرکت کرنا نہیں چاہتی ہیں۔ان کی خواہش ہے کہ دنیا کے بہترین شوٹرز میں وہ نمایاں مقام بنا سکیں۔22 سالہ منہل سہیل پاکستان کی پہلی خاتون شوٹر ہیں جو اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی ہیں۔ان کا انتخاب براعظمی کوٹے کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے۔ جو وائلڈ کارڈ سے مختلف شکل ہوتی ہے۔