لاہور میں یو سی 139 کے چیئرمین سمیت 2 افراد کی خاتون سے مبینہ زیادتی

26 مئی 2016

لاہور+ شاہ کوٹ+ شیخوپورہ (نامہ نگار+ نمائندگان) لاہور میں غازی آباد کے علاقہ میں یو سی 139 کے چیئرمین سمیت دو افراد نے 25 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون منظور کالونی تاج باغ کی رہائشی آمنہ ظفر کے مطابق شہزاد مجھے کہتا تھا وہ چیئرمین یاسین کے ڈیرے پر اس کے ساتھ جائے میرے انکار پر شہزاد اس کی کمسن بیٹی کو اٹھا کر چیئرمین یاسین کے ڈیرے پر لے گیا جس پر میں اس کے پیچھے یاسین کے ڈیرے پر گئی تو یاسین اور شہزاد نے مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے آمنہ ظفر کی درخواست پر اس کے میڈیکل کے بعد ملزم یاسین اور شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں نامہ نگار، نامہ نگار خصوصی، نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شاہ کوٹ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، اوکاڑہ میں طلاق یافتہ سمیت 4 خواتین اور لڑکے سے زیادتی کی گئی۔ نواحی گاؤں نودھا چک نمبر میں مہناز اپنے گھر میں اکیلی تھی وسیم نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شیخوپورہ سے تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ ساہوکی ملیاں میں بھٹہ مزدور جاوید مسیح کی بیوی (س) گھر میں اکیلی تھی ملزم بوٹا مسیح گھر داخل ہوگیا زیادتی کرڈالی۔ محلہ ارائیانوالہ میں بھی نوجوان عامر نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے منشاء کی جواں سالہ بیٹی (ط) کو اغواء کرلیا۔ محلہ فاروق نگر میں ایف اے کی طالبہ (الف) نوجوان طاہر نے کالج کے راستے سے اغواء کرلیا۔ نواحی گائوں ساہوکی ملیاں میں ایک زمیندار محنت کش کے گھر میں داخل ہوگیا اور اس کی بیوی (س) کو اکیلا پا کر اس سے زیادتی کی کوشش کی۔ گائوں گروواں والی میں نوجوان نیاز احمد نے لڑکی (ک) کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش کی۔ تھانہ بھکھی کے علاقہ قصبہ فیروز وٹواں میں اوباش افراد نے محنت کش نذیر احمد کی عدم موجودگی میں ان کے گھر داخل ہو کر اس کی بیوی شمع بی بی سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں نمائندہ خصوصی، نامہ نگار کے مطابق فیصل آباد میں پولیس رپورٹس کے مطابق تھانہ صدر کے چک نمبر 225 ر۔ ب میں اعجاز احمد کے بارہ سالہ بیٹے شہر یار سے اختر نے زیادتی کی۔ اوکاڑہ کے نواح میں طلاق یافتہ خاتون سعدیہ اختر کے گھر تنویر اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہوا تنویر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتی