یونیورسٹیز میں کرکٹ کی بحالی‘ پی سی بی نے وائس چانسلرز سے مدد مانگ لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے آل پاکستان وائس چانسلرز یونیورسٹی اجلاس میں یونیورسٹی کی سطح پر کرکٹ کی بحالی کیلئے یونیورسٹیز سے مدد مانگ لی ہے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ 1950ء اور 60ء کی دہائی میں پاکستان کرکٹ کو بڑی تعداد میں ملنے والے کھلاڑیوں کا تعلق پنجاب اور سندھ کی یونیورسٹیز سے ہوتا تھا جو سلسلہ اب رک گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی اپنا فرسٹ کلاس کا درجہ بھی کھو چکی ہیں یہاں تک کہ گریڈ II کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے وائس چانسلرز پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کرکٹ کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں چیئرمین نے پانچ رکنی کمیٹی بنانے کی تجویز دی جس میں ایچ ای سی، وائس چانسلرز پر مشتمل ہو۔