انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ خیبر پی کے وائٹس نے سندھ کلرز کو پنجاب بلیوز نے اسلام آباد کو ہرا دیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام انڈر18-قومی ہاکی چیمپئن شپ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ خیبرپی کے ا وائٹس نے سندھ کلرز کو 5-1 سے اورپنجاب وائٹس نے اسلام آباد کو7-0سے شکست دی۔ آج جمعرات کو مزید تین پول میچز کھیلیں جائیں گے۔