خواجہ سلمان رفیق نے جاوید کوڈو کی عیادت کی

26 مئی 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج اداکار جاوید عرف کوڈو کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے انہیں فراہم کی جا رہی علاج معالجہ کی سہولیات بارے تفصیلات معلوم کیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈاکٹرز کو فنکار کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔