حکومت پنشن میں 20فیصد اضافہ کرے پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن
لاہور (کلچرل رپورٹر) پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین احسان اللہ ، صدر چودھری ریاض اور سیکرٹری حفیظ انجم نے مطالبہ کیا ہے کہ پنشن میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران اسلم گردیزی اور چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں پنشن میں اضافے کا اطلاق پی ٹی وی پنشنروں پر بھی کیا جائے۔