انتخابی اصلاحات‘ ذیلی کمیٹی نے تمام امیدواروں کو ’’مسترد‘‘ کرنے کا خانہ شامل کرنے کی تجویز مسترد کردی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے بیلٹ پیپر پر کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا آپشن شامل کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ ملک میں رائج انتخابی نظام اس ترمیم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی اکثریت انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنتی۔ 2013ء کے عام انتخابات میں بھی 45 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال ہی نہیں کیا تھا۔
تجویز مسترد