امریکہ:زیرزمین آبدوزوں کا سراغ لگانے والا خودکار روبوٹک جہاز سمندر میں اتار دیا گیا

26 مئی 2016

واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی نیوی نے 14 ملین پائونڈز کی لاگت سے ایک خودکار روبوٹک جہاز آزمائشی مشقوں کے لیے سمندر میں اتارا ہے ، جو کہ زیر آب دشمن کی آبدوزوں کا سراغ لگانے میں مدد فراہم کرے گا۔ خودکار سسٹم کے تحت چلنے والے اس ڈرون کو ’’سی ہنٹر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو سائبریٹک وار فیئر میں ایک اہم پیش قدمی ظاہر کرتا ہے۔