خواجہ سعد رفیق نے نوٹوں سے بھرا بیگ مسافر کو لوٹا دیا

26 مئی 2016

لاہور ( اے این این ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی جانے والی ٹرین سے ملنے والا نوٹوں سے بھرا بیگ مسافر کو لوٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی جارہے تھے کہ انہیں ایک لاوارث بیگ ملا، بیگ کی تلاشی پر اس میں سے 6لاکھ روپے نقد اور کچھ کاغذات برآمد ہوئے، خواجہ سعد رفیق نے کاغذات میں سے ملنے والے ایک وزیٹنگ کارڈ پر درج نمبر ملایا تو معلوم ہوا کہ بیگ اسی شخص کا ہے اور وہ اس وقت بھی ریلوے سٹیشن پر موجود ہے۔ سعد رفیق نے ناصرف مسافر سے خود ملاقات کی اور تمام تر تصدیق کرنے کے بعد بیگ مسافر کے حوالے کر دیا۔ مسافر نے رقم سے بھرا بیگ واپس ملنے پر وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔
سعد رفیق