بلڈ پریشر میں زیادہ اتار چڑھائو کی وجہ سے معمر افراد کے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں: طبی ماہرین

26 مئی 2016

اسلام آباد (اے پی پی) طبی ماہرین نے کہاہے کہ بلڈ پریشر میں زیادہ اتارچڑھائو کی وجہ سے معمر افراد کے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔طبی جریدہ ہیلتھ سائنسز میں شائع تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فشارخون میں زیادہ اتار چڑھائو اچھی علامت نہیں اور اس سے معمر افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔