ڈبل روٹی کھانے سے آپ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں: تحقیق
لندن (نیٹ نیوز) اگر آپ ناشتے میں ڈبل روٹی استعمال کرتے ہیں تو ترک کر دیں ورنہ یہ آپ کو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کر دے گی۔ گندم کی روٹی ہماری روایتی خوراک ہے، اکثر لوگ ناشتے میں ڈبل روٹی کیساتھ ناشتہ کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ڈبل روٹی جیسی خوراک آپ کو کینسر جیسے موذی مرض کی جانب دھکیل رہی ہے۔