پاکستان کے دوہرے کردار کی وجہ سے امریکہ امداد روک دیگا، چین بھی سبق سیکھے: زلمے خلیل زاد

26 مئی 2016

واشنگٹن (آئی این پی) افغانستان میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے امریکہ پاکستان کے دوہرے کھیل کی وجہ سے اسکی امداد روک دیگا، چینی حکام بھی سیکھیں کہ پاکستان دوہرا کھیل کھیل رہا ہے، جلد ہی موجود حکومت پاکستان کو تنہا کردیگی۔ افغان ٹی وی ’’اے ٹی این‘‘ نیوز سے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ کے ارکان پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو غیر تسلی بخش مانتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کو پاکستان کیلئے مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ امریکی حکومت کی جانب سے ملا اختر منصور کی ہلاکت کا اقدام آخری فیصلہ نہیں۔ پاکستان جس سمت جا رہا ہے وہاں اسے بہت بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی طالبان کے انتخاب میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
زلمے خلیل زاد