غازی رشید کیس: مشرف حاضری سے مسلسل راہ فرار اختیار کر رہے ہیں: عدالت
اسلام آباد (صباح نیوز) عبدالرشید غازی کیس میں سابق صدر جنرل مشرف کواشتہاری قرار دینے کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ملزم حاضری سے مسلسل راہ فرار اختیار کر رہا ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم بیرون ملک چلا گیا۔ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے فیصلہ تحریر کیا جو دو صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویزمشرف کے ضامن بتائیں کہ کیوں نہ ان کی ضمانت ضبط کر لی جائے، عدالت پہلے ہی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرچکی ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم بیرون ملک چلا گیا۔ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ملزم مسلسل حاضری سے راہ فرار اختیار کررہا ہے۔
تفصیلی فیصلہ