نیو میکسیکو : ٹرمپ کے انتخابی جلسے پر مظاہرین کا دھاوا‘ توڑ پھوڑ پوسٹر بینرز نذر آتش
نیو میکسیکو (اے پی پی) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انتخابی جلسے میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے اس ہال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، جہاں یہ جلسہ منقعد ہورہا تھا۔ ان افراد نے وہاں پر نصب ٹرمپ کے پوسٹرز، ٹی شرٹس اور بینرز کو بھی نذر آتش کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے دھوئیں کے بم اور مرچوں والے سپرے استعمال کیے۔ اس وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا خطاب کئی مرتبہ روکنا پڑا۔ میکسیکن تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات پر اس ریاست میں پہلے بھی شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست واشنگٹن میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے اسطرح ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے ان کی کامیابی یقینی قرار دی جا رہی ہے۔
دھاوا