ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے آغاز کا امکان چاند 6 جون کوغروب آفتاب کے وقت نظر آسکتا ہے

26 مئی 2016

کراچی (آئی این پی) ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے آغاز کا امکان ہے، ماہ رمضان کا چاند 6 جون کوغروب آفتاب کے وقت نظر آسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ماہ رمضان کا چاند 29 شعبان 6 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور 6 جون کو غروب آفتاب کا وقت 7 بجکر 38 منٹ ہے۔ کراچی میں چاند 8 بجکر 36 منٹ تک نظر آنے کا امکان ہے اور اس کا افق پر زاویہ 15 ڈگری ہو گا۔ 6 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 46 منٹ ہو گی۔
رمضان/ چاند