کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ قادیانی جماعت کا کارکن ہلاک، دوست زخمی
کراچی (بی بی سی) کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں قادیانی جماعت کا ایک کارکن ہلاک اور اسکا دوست زخمی ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں گزشتہ شب 9 بجے کے قریب بجلی گئی ہوئی تھی اور دائود اپنے دوست کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میںدائود اور اس کا دوست زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دائود جانبر نہ ہو سکا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب جماعت احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین کے مطابق دائود کی کسی سے دشمنی نہیں تھی اور انہیں صرف قادیانی ہونے کی بناء پر نشانہ بنایا گیا اور اسی علاقے میں پہلے بھی قادیانیوں پر فائرنگ کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ سلیم الدین نے کہا کہ ’نیشنل ایکشن پلان کے تحت کہا گیا تھا کہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی مگر قادیانی جماعت کے خلاف نفرت پھیلانے والے عناصر نہ صرف آزاد ہیں بلکہ مسلسل اپنا پراپیگنڈا بلاخوف جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قادیانی ہلاک