لاہور میں 36 لاکھ کی وارداتیں‘ فیروزوالا: مزاحمت پرفائرنگ سے 3 افراد زخمی
لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور میں 36 لاکھ روپے کی وارداتیں‘ فیروزوالا میں مزاحمت پر 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نے شیرا کوٹ کے علاقہ میں اسحاق کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر سمن آباد میں انور سے 7 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات‘ موبائل فون اور دیگر سامان،گجر پورہ میں الیاس اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے‘ اقبال ٹائون میں احمد سے 41 ہزار اور موبائل فون، باٹاپور میں واجد سے 10ہزار اور موبائل‘ ہربنس پورہ میں حمید سے 6 ہزار اور موبائل فون لوٹ ہے۔ چوروں نے فیکٹری ایریا میں چودھری ہدایت علی کے گھر سے 8 لاکھ روپے‘ ڈیفنس سی میں نصیر احمد کے گھر سے 6 لاکھ روپے‘ چوہنگ میں ساجد کے گھر سے 5 لاکھ روپے‘ مغلپورہ میں اشتیاق کے گھر سے 4 لاکھ روپے جبکہ فیصل ٹائون میں محمد علی کے گھر سے 2 لاکھ روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے مغلپورہ سے عرفان، شاہدرہ ٹاؤن سے غفور کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں بشارت، گجر پورہ میں وقار، ٹائون شپ میں لیاقت، نواب ٹائون میں ذیشان اور غالب مارکیٹ میں سے شہباز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق میاں کالونی (کوٹ عبدالمالک) کا رہائشی نوجوان ملک متباع صفدر اپنی والدہ کے ہمراہ بنک سے رقم نکلوا کر موٹر سائیکل پر گھر آرہے تھے جب وہ گھر کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک کر لوٹ لیا۔ ان سے پانچ لاکھ روپے موبائل چھین کر لے گئے۔ فیروز والا میں اصغر علی سے تین لاکھ 67 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی، مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نے کھل فیکٹری میں داخل ہو کر مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد سرفراز احمد اور یوسف کو زخمی کر دیا‘ نامعلوم افراد نے سلیمان اور لیاقت علی کے مکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے سامان اور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار۔
وارداتیں