پنجاب اسمبلی کا تیسرا پارلیمانی سال، 44بلز منظور، 9کمیٹیوں کے سپرد ہوئے

26 مئی 2016

لاہور (عدنان فاروق) پنجاب اسمبلی کا تیسرا پارلیمانی سال گزشتہ دو برسوں کی نسبت قانون سازی سمیت ایوان کی کارروائی میں سرفہرست رہا، تیسرا پارلیمانی سال میں 44بلز ایوان سے منظور ہوئے جبکہ نو بلزقانون سازی کے لئے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کئے گئے، مختلف نوعیت کی 56 قراردادیں منظور ہوئیں جبکہ عوامی و قومی نوعیت کی 459تحریک التوائے کار بھی اس عرصہ میں نمٹائی گئیں۔ اجلاسوں میں 74سے زائد روز کارروائی ہوئی، پہلے پارلیمانی سال میں 8اجلاس میں 70 ، اور دوسرے پارلیمانی سال میں 6اجلاسوں میں 62 روز کارروائی ہوئی تھی۔ پہلے پارلیمانی سال میں 31بلز اور دوسرے پارلیمانی سال میں 37 حکومتی بلز منظور ہوئے۔ پہلے برس 48اور دوسرے برس 46قراردادیں۔ تیسرے پارلیمانی سال میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے دی پنجاب اوور سیز پاکستانیز کمشن ترمیمی بل2015ئ، دی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور بل 2015، یونیورسٹی آف جھنگ بل2015، دی یونیورسٹی آف ساہیوال بل، 2015، دی پراونشل موٹر وہیکل ترمیمی بل 2015،دی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بل 2015ئ، دی یونیورسٹی آف اوکاڑہ بل، دی غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان ترمیم بل،دی سٹیمپ ترمیمی بل، دی پنجاب میٹرنیٹی بینیفٹس ترمیمی بل،دی پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائیلنس بل ، دی پنجاب کمشن آف ویمن آن دی سٹیٹس آف ویمن، دی پنجاب موٹر وہیکل ٹرانزایکشن لائسنسیز بل،دی پراونشل موٹر وہیکلز (دوسری ترمیم) بل، دی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز ترمیمی بل، دی پنجاب پیور فوڈ ترمیمی بل، دی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف دی پنجاب بل، دی پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل، دی پنجاب سپیشل پروٹیکشن یونٹ بل، دی پنجاب فوڈ اتھارٹی ترمیمی بل، دی پنجاب فاریسٹ ترمیمی بل ، دی پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل، دی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی بل، دی پنجاب فوڈ پلین ریگولیشن بل، دی غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان دوسری ترمیم بل، دی علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن لاہور ترمیمی بل، دی پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (پروموشن اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل، دی پنجاب ریونیو اتھارٹی ترمیمی بل، دی کینال اینڈ ڈرینج ترمیمی بل، دی پنجاب پبلک ری پریزنٹیٹوز ، لاز ترمیمی بل، دی پنجاب فاریسٹ ترمیمی بل، دی پنجاب اکانومک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ترمیمی بل، دی پنجاب لوکل گورمنٹ (دوسری ترمیم) بل، دی پنجاب میریج فنکشنز بل، سی پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل، دی پنجاب پریکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل، دی پنجاب ویجیلنس کمیٹیز بل، دی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ترمیمی بل، دی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ترمیمی بل، دی فورٹ منرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل، دی پنجاب موٹر وہیکلز ترمیمی بل، دی پنجاب انیملز سلاٹر کنٹرول ترمیمی بل، دی پنجاب لوکل گور نمنٹ (تیسری ترمیم) بل مذکورہ بالا بل17 فروری کو ایوان سے منظور ہوا۔
پارلیمانی سال