سندھ ریزرو پولیس اہلکار قوم کا سرمایہ ہیں‘ حلیم عادل شیخ

26 مئی 2016
سندھ ریزرو پولیس اہلکار قوم کا سرمایہ ہیں‘ حلیم عادل شیخ

کراچی (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءحلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار ٹریننگ یافتہ ہیں انہیں گولی بھی چلانے آتی ہے بم بھی چلانا آتا ہے ان سے بچنا بھی آتا ہے یہ 1800لوگ ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں سندھ میں پہلے ہی بیروزگاری سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیںاب یہ لوگ بھی جب بیروزگار ہوگئے ہیں تو یاں دہشتگرد بنیں گے یا لوٹ مار کریں گے جس کا سہرا حکومت کے سر جاتا ہے کیوں کہ اس وقت کے افسران نے ان سے کروڑوں روپے لیکر انہیں نوکریاں دیں ان کے پیسے کہاں گئے آج جب انہیں نکالا گیا ہے تو وہ لوگ ظاہر نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ریزرو پولیس کے اہلکاروں کے احتجاج میں دوسرے دن شرکت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ قوم کا سرمایہ ہیں اس ملک کا مستقبل ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس شہر میں اس ملک میں کوئی ایسا طبقہ نہیں ہے جو حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہو سندھ کے کونے کونے سے آئے ہوئے یہ جوان آج دوسرے دن یہاں گرمی میں اپنے حقوق مانگ رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔