پاکستانی سرحد میں ڈرون حملہ بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی ہے‘ ثروت قادری
کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری پر ضرب لگانے سے باز رہے ،ڈرون حملہ ملکی سلامتی وخودمختاری پر حملہ ہے ،پاکستان خود دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے ، امریکہ کے پاس کسی دہشتگرد کی اطلاع تھی تو وہ ڈرون حملے کی بجائے کاروئی کےلئے پاکستان سے شیئر کرتا پاکستان کی سرحد میں ڈرون حملہ بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی ہے ،حکومت کی خارجہ وداخلہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے ،حکومت وزیر خارجہ کا تقرر کرنے کے ساتھ داخلہ پالیسی پر بھی غور کرئے ،پاکستان سنی تحریک جمعہ کو ملک بھر میں امریکی ڈرون حملے اور امریکہ کہ کھلی دھمکی کے خلاف یوم مذمت منائے گی ،پاکستان کی سلامتی وخودمختاری پر کسی صورت آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ پاکستان کی افواج نے دہشتگردوں کا نہ صرف صفایا کیا بلکہ ان کے خلاف جرا¿ت مندانہ اقدامات اٹھاکر ملک کو دہشتگردوں سے محفوظ بنایا ہے ،دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کےلئے پوری قوم پر عزم ہے ،پاکستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کو پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے مگر امریکہ ضرب عضب کو ڈرون حملہ کرکے نقصان پہنچانے کے درپے ہے ،پاکستانی قوم ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی صدر اوباما کے بیان پاکستان میں کاروئیاں جاری رہینگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
ثروت اعجاز