شریف خاندان لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے ہاتھ پائوں ماررہے ہیں: سلونی بخاری

26 مئی 2016

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف ویمن ونگ پنجاب کی صدر سلونی بخاری اور ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا ہے کہ نواز شریف اور انکے درباری چور مچائے شور کی پالیسی پر عمل پیرا ہے عمران خان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے ،شریف خاندان لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہا ہے لیکن احتساب کے عمل سے بچ نہیں سکتے۔ ڈرون حملہ نواز شریف اور اسکی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ملکی خود مختاری اور سلامتی پر حملے ہورہے ہیں اور نواز شریف خود بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔