نوازشریف لندن علاج نہیں اقتدار کی ڈوبتی نائو بچانے گئے : سیمی بخاری
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو چکا ہے پانامہ لیکس نے وزیراعظم اور ان کی فیملی کی نیندیں اڑا دی ہیں ایسا لگتا ہے کہ نوازشریف لندن میں علاج نہیں بلکہ اپنی ڈوبتی ہوئی سیاسی کشتی کو بچانے کے لئے گئے ہیں مگر مولانا فضل الرحمن جیسے مفاد پرست سیاستدان انہیں نہیں بچا سکیں گے۔ اور ان کا لندن پلان بری طرح فلاپ ہوگا۔ امریکی ڈرون حملہ ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے پاکستان اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل کی بجائے کرسی بچان کی فکر ہے۔