تین روزہ وائس چانسلرز کمیٹی اجلاس اختتام پذیر
لاہور(لیڈی رپورٹر )تین روزہ وائس چانسلرز کمیٹی اجلاس ختم ہو گیا جس میں اتفاق رائے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور فیکلٹی کا تقرر ، طلبہ کے داخلے، نئے اداروں اور سب کیمپس کے قیام اور سب کیمپس، نصاب تیاری،تدریس و تحقیق ا ور اعلیٰ تعلیم سے متعلقہ معاملے میں ملک بھر میں یونیورسٹیوں میں کوالٹی کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔