چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ایک روزہ ڈینٹل کیمپ

26 مئی 2016

لاہور (لیڈی رپورٹر) چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو لاہورمیں پنجاب ڈینٹل کالج کی جانب سے ایک روزہ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب ڈینٹل کالج کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر خالد میاں، ایسوسی پروفیسر ڈاکٹرصوفیہ کی سربراہی میں ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بچوں کو دانتوں کی صفائی کی رہنمائی کیلئے خصوصی کائونٹر بھی لگایا گیا۔ مقیم بچوں کو دانتوں کی صفائی اور حفاظت کے بارے میں بتانا تھا۔ ڈاکٹروں نے بچوں کے دانتوں کا چیک اپ کیا ۔