سماجی ناانصافی کے خاتمہ کیلئے میڈیا کا بین الاقوامی ضابطہ اخلاق بنا یا جائے : امریکی سکالر مت ڈفی

26 مئی 2016

لاہور (لیڈی رپورٹر) امریکی سکالر ڈاکٹر مت ڈفی نے کہا ہے کہ سماجی ناانصافی کو ختم کرنے کیلئے میڈیا کے بین الاقوامی صحافتی ضابطہ اخلاق بنائے جائیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ’’صحافت عوام کی فلاح کیلئے ‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ذکریاذاکر،یو ایس قونصل جنرل لاہور سے پبلک افئیرز آفیسرمس رچل چین، جمال غضنفر، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے یو ایس ایمبسی اسلام آباد کے تعاون سے بہترین تقریب کے انعقاد کیلئے ڈاکٹر رچل چین کی کاوشوں کو سراہا۔