متحدہ اساتذہ کا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے مظاہرے کا اعلان

26 مئی 2016

لاہور(لیڈی رپورٹر) متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان نے تنخواہوں میں اضافہ اور پنجاب کے تعلیمی اداروںکی نجکاری کے خلاف اساتذہ3جون کو پارلیمنٹ ھائوس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کااعلان کردیا۔یہ فیصلہ متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کی مرکزی مجلس مشاورت میں کیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر سے آنے والے اساتذہ11بجے دن نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اکٹھے ہوں گے ۔وہاں سے اساتذہ پارلیمنٹ ھائو س کی جانب مارچ کریں گے۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعہ وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی گئی کہ تمام ایڈہاک الائونسز کو یکجا کرکے تنخواہوں میں50%اضافہ کیا جائے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...