پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

26 مئی 2016

لاہور(خبر نگار) شہربھرکی یونین کو نسلز میں انسدادِ پو لیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری رہی اور پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔ قائمقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے۔