ڈرون حملہ امن کیلئے اپنائی گئی سوچ اور مقاصد پر سنگین شکوک پیدا کرتا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستانی سر زمین پر امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملہ امن کے حصول کیلئے اپنائی گئی سوچ اور مقاصد پر سنگین شکوک پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقصد امن اور مفاہمت ہے تو تمام متعلقہ فریقین کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن کیلئے عزم غیر متزلزل ہے۔