نواز حکومت کی کارکردگی سے ملک کا کوئی طبقہ خوش نہیں : اشرف بھٹی

26 مئی 2016

لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تخت لاہور نے پاکستان کوتختہ مشق بنالیاہے۔نوازحکومت کی کارکردگی اورقابلیت سے پاکستان کے اندراورباہر کاکوئی فرداورطبقہ خوش نہیں ہے۔ ملک میں ہرطرف بے یقینی اوربے چینی کی کیفیت ہے۔حکومت کی مسلسل ناکامیوں کے باوجوداس کی داخلی وخارجی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔