حکومتی نااہلی سے افغانستان اور ایران بھارت کے قریب آگئے : سبطین حیدر سبزواری

26 مئی 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) شیعہ علما کونسل پنجاب و اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث بھارت اور افغانستان، ایران کے قریب ہوگئے ہیں، جس کی ذمہ داری وزارت خارجہ اور پالیسی سازوں پر عائد ہوتی ہے ،کہ ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھانے والا دوست ایران پاکستان کے دشمنوں کے زیادہ قریب ہورہا ہے۔تو یہ ہمارے لئے قومی المیہ کے مترادف ہے۔